تازہ ترین
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ کے دو ضلعوں میں گیس منصوبوں کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ کے دو ضلعوں میں گیس منصوبوں کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے صوبے خیبر پختونخواہ کے دو ضلعوں کرک اور ہنگو میں گیس فراہمی کے دو منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے سات ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جائیں گے جس میں سے چار ارب روپے صوبائی حکومت فراہم کرے گی جبکہ باقی ماندہ رقم وفاق ادا گرے گا۔

ان منصوبوں کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جا ئے گا، پہلے مرحلے میں گیس کے کنویں کے قریب 5کلومیٹر علاقے میں  گیس فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ضلع کے دیگر علاقوں میں گیس فراہم کی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top