تازہ ترین
جب جواب دیں گے تو ایک سو تیس کروڑ بھارتی یاد رکھیں گے، فیاض الحسن چوہان

جب جواب دیں گے تو ایک سو تیس کروڑ بھارتی یاد رکھیں گے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: (20 فروری 2019) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مودی سرکار کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ بولے کہ بھارت میں الیکشن ہو رہے ہیں مودی کی پارٹی نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے پلوامہ حملہ کروایا۔ میاں نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے گائنی وارڈ کا کمرہ خود پسند کیا اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔

بھارتی گیڈر بھبکیوں کےخلاف وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مودی سرکار پر خوف لفظی گولہ باری کردی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی تاریخ ہے جب بھی غلط قانون بنانا یا مفاد لینا ہوتا ہے تو پاکستان،پاک فوج اور آئی ایس آئی پر الزام لگاتے ہیں۔ ہم جب جواب دینگے تو ایک سو تیس کروڑ انڈین یاد رکھیں گے۔

نوازشریف کی صحت کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آل شریف جیل سے اسپتال اور اسپتال سے جیل کا چکر لگائے ہوئے ہیں۔ پہلے ان کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں نکالا۔ اب کہتے ہیں مجھے کیوں سنھبالا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کے نام پر پاکستان کو لوٹا گیا۔ احتساب کا کدو کٹےگا توسب میں بٹے گااس سے کوئی نہیں بچے گا۔ نیب کوشش کررہی ہے کہ اپنا کردار ادا کرے۔

Comments are closed.

Scroll To Top