تازہ ترین
بھارت کشیدگی پیدا کرتا ہے تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، فواد چوہدری

بھارت کشیدگی پیدا کرتا ہے تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: (20 فروری 2019) وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت کشیدگی پیدا کرتا ہے تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو سپورٹ کریں گے۔ قومی احتساب بیورو آزادانہ طور پر اپنا کام کررہا ہے۔ احتساب کے عمل کوسیاست سے جوڑنا درست نہیں، ہماری جماعت کے لوگوں کا بھی احتساب ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان دشمنی پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں مذاکرات سے معاملات حل ہوں، لیکن اگر بھارت کشیدگی پیدا کرتا ہے تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ آج بھارت پوری دنیا میں تنہا ہے اور اس کا موقف قبول نہیں کیا جارہا۔

Comments are closed.

Scroll To Top