تازہ ترین
سعودی ولی عہد کے دورے کی تشہیر: میڈیا کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

سعودی ولی عہد کے دورے کی تشہیر: میڈیا کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (17 فروری 2019) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی آمد کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اطلاعات کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فواد چوہدری کو سعودی ولی عہد کے دورے کی جامع تشہیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اطلاعات نے حکام کو ہدایت کی کہ میڈیا کو دورے کی تشہیر کے حوالے سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن کے حکام نے بتایا کہ دورے کی مکمل تشہیر کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ نے میٹنگ کو بریفنگ میں بتایا کہ سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر ثقافتی طائفے اور موسیقی کا انتظام کیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top