تازہ ترین
افغان حکومت داعش کے خطرے کو سنجیدگی سے لے، فواد چوہدری

افغان حکومت داعش کے خطرے کو سنجیدگی سے لے، فواد چوہدری

اسلام آباد: (24 دسمبر 2018) فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں موجود داعش کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان حکومت داعش کے خطرے کو معمولی نہ سمجھے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے داعش کے خطرے کو معمولی سمجھنا نری حماقت ہے۔ نئے افغان وزیرداخلہ حقائق سے نظریں نہ چرائیں۔ فیصلہ کرلیں کہ آپ پاکستان کو اپنا حلیف رکھنا چاہتے ہیں یا اپنی ناکامیوں پر قربانی کا بکرابناناچاہتے ہیں۔ افغانستان وسوسوں سے باہر آکر حقیقت پسندانہ سوچ اختیار کرے۔

یہ بھی پڑھیے

آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی، فواد چوہدری

طاقتور طبقے کیلئے قانون کا نفاذ آسان نہیں ہے، فواد چوہدری

Comments are closed.

Scroll To Top