تازہ ترین
فاطمہ ثریا بجیا کو دنیاسے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے

فاطمہ ثریا بجیا کو دنیاسے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے

ویب ڈیسک (10فروری، 2018)معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے۔

فاطمہ ثریا بجیا ملک کی معروف ادبی شخصیت انور مقصود کی بہن تھیں۔ فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے بے شمار ڈرامے لکھے جب کہ ان کے معروف ڈراموں میں شمع ، افشاں، عروسہ، انا، تصویر سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں۔

آپ نے تاریخی موضوع پر بھی طبع آزمائی کی اور مغلیہ سلطنت کے بانی ظہرالدین بابر پر بھی ڈرامہ لکھا جو کہ بابر کے نام سے پی ٹی وی پر نشر ہوا۔

بجیا نے طویل دورانیے کا پہلا ڈرامہ مہمان لکھا۔ انھوں نے اپنے ڈراموں میں وسیع خاندانوں میں خونی رشتوں کے درمیان تعلق اوررویوں کو انتہائی خوب صورتی سے بیان کیا۔

1997 میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2012 میں ہلا ل امتیاز سے نوازا ۔ جاپان نے بھی انہیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیا۔

انہوں نے بڑوں کےساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی ادبی پروگرام تحریر کیے۔وہ تہذیب، شفقت اورخلوص کا پیکر تھیں، علم وادب کے لئے فاطمہ ثریا بجیا کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں تھی اور قیام پاکستان کے فوری بعد اپنے خاندان کے ساتھ کراچی میں رہائش اختیارکی اور اسی شہر میں آج ہی کے دن 2016میں دارفانی سے کوچ کرگئیں۔

یہ بھی پڑھیے:

منفرد اداکار خیام سرحدی کی آج ساتویں برسی

 

بڑی اسکرین کے بڑے اداکاراوم پوری کی آج پہلی برسی

Comments are closed.

Scroll To Top