تازہ ترین
مغربی طاقتوں کا وار کامیاب، پاکستان گرے لسٹ میں شامل

مغربی طاقتوں کا وار کامیاب، پاکستان گرے لسٹ میں شامل

اسلام آباد: (23 فروری 2018) پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، سینتیس ممالک میں سے صرف چار ممالک نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق مغربی طاقتوں کا وار کامیاب ثابت ہوا ہے اور پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج رات نو بجے کردیا جائے گا ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اقتصادی طور پر پاکستان کو شدید مشکلات اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ لڑائی یا انتہائی قدم اٹھانا نہیں چاہتا۔

سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دس روز کے دوران اے ٹی ایف کی ٹیم کا دورۂ پاکستان متوقع ہیں جس میں وہ حکومت پاکستان کو واچ لسٹ سے خارج کرنے کے لئے لائن آف ایکشن دے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام جون میں فہرست میں ڈال دیا جائے گا، سعودی عرب اس کانفرنس میں آبزرور تھا لیکن سعودی عرب نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت نہیں کی، مشکل وقت میں پاکستان کو چین کی مدد بھی حاصل نہیں ہو سکی جبکہ ترکی اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مشکل حالات میں ساتھ دینے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ترکی جیسے برادر اسلامی ملک پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں،تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں،خیال رہے کہ اس سے قبل 2012 سے 2015 تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل تھا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top