تازہ ترین
لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں فاروق ستار پر فرد جرم عائد

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں فاروق ستار پر فرد جرم عائد

کراچی:(03 اکتوبر،2018) مقامی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے کیس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں فاروق ستار اور دیگر کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ خلاف ورزی کے دونوں مقدمات کی سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ فاروق ستار پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت دو مقدمات سولجر بازار اور نیو ٹاؤن تھانوں میں درج ہیں،ان مقدمات میں خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی و دیگر کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

سماعت کے بعد فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہمارا حکومت سے معاہدہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہے، یہ معاہدہ لالی پاپ ثابت نہیں ہونا چاہیے، جھوٹے مقدمات یا توختم ہوں یا جلدی چلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپی پیک منصوبوں کی سلامتی یقینی بنانی چاہیے، گیس بجلی کی قیمتیں کم ہونگی تو ریلیف ملے گا، سیلز ٹیکس میں کمی کر کے عام آدمی کو فائدہ پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کے فور کے پہلے مرحلے پر کام جلدی مکمل ہونا چاہیئے،ہمارے لاپتہ کارکنوں کو جلد بازیاب کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

اشتعال انگیز تقریرکیس، فاورق ستار و دیگر کی ضمانت میں توسیع

فاروق ستار نے پانی کی قلت پر فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top