تازہ ترین
 فیصل آباد:ملت ٹاؤن کے گھر میں آتشزدگی،4افرادجاں بحق ،2جھلس کر زخمی

 فیصل آباد:ملت ٹاؤن کے گھر میں آتشزدگی،4افرادجاں بحق ،2جھلس کر زخمی

فیصل آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ دو افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ ملت ٹائون کے علاقے رحمان پورہ میں کچی آبادی کے مکین منظور کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں ماں تین بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ بتیس سالہ منظور اور چار سالہ اویس کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top