تازہ ترین
روزنہ 10 لاکھ سے زائد فیس بک اکاؤنٹس بند کیے جانے لگے

روزنہ 10 لاکھ سے زائد فیس بک اکاؤنٹس بند کیے جانے لگے

نیویارک: (28 اگست 2017) فیس بک کی جانب سے شرانگیز مواد کی موجودگی ثابت ہونے پر روزانہ 10 لاکھ اکاؤنس بند کیے جانے لگے۔

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے نفرت شرانگیز مواد کی تشہیر کرنے والے 10 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس روزانہ کی بنیاد پر بند کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ فیس بک کے چیف سیکیورٹی افسر کا کہنا ہے کہ کمپنی ان سب منفی کرداروں کی نشاندہی اور بندش میں مشکل کا شکار ہے کیونکہ غلطی سے کئی ایسے اکاؤنٹ بھی اس کی زد میں آکر بند ہوجاتے ہیں جو فیس بک قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوتے۔اس سے قبل فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نت بھی کہا تھا کہ فیس بک کا نظام مکمل طور پر درست نہیں اور اس میں کئی غلطیاں موجود ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی کمپنی مزید 3 ہزار موڈریٹرز بھرتی کر رہی ہے تاکہ جعلی، رنگ، نسل اور زبان کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والے اکاؤنٹس بند کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے

فیس بک نے نیا ویڈیو فیچر متعارف کرادیا

فیس بک نے نیا فیچر ’’فائنڈ وائی فائی‘‘ متعارف کرادیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top