تازہ ترین
لاکھوں ڈالرز میں فروخت ہونے والا ایڈولف ہٹلر کا فون جعلی قرار

لاکھوں ڈالرز میں فروخت ہونے والا ایڈولف ہٹلر کا فون جعلی قرار

ایڈولف ہٹلر کا لاکھوں ڈالرز میں فروخت ہونے والا فون جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اصلی فون جرمن کمپنی نے تیار کیا تھا جبکہ نیلام ہونے والا فون برطانیہ میں تیار ہوا ہے۔

ایڈولف ہٹلر کا لاکھوں ڈالرز میں نیلام ہونے والا فون جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی ماہر نے ٹیلیفون کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

فرینکفرٹ میوزیم کے سربراہ فرینک جینجل نے دعویٰ کیا ہے کہ اصلی فون جرمن کمپنی نے تیار کیا تھا جبکہ نیلام ہونے والے فون کے آلات سے لگتا ہے کہ اسے برطانیہ میں تیار کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں ہونے والی ایک اہم نیلامی میں جرمن رہنما ایڈولف ہٹلر کے زیراستعمال فون کی ابتدائی بولی ایک لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی تاہم اسے 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرز میں فروخت کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top