تازہ ترین
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 142 رنز کی برتری حاصل کر لی

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 142 رنز کی برتری حاصل کر لی

سینٹ لوسیا: (11 فروری 2019) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ایک سو بیالیس رنز کی لیڈ حاصل کرلی دوسری اننگ میں ان کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔ انگلش ٹیم کے دو سو ستتر رنز کے جواب میں میزبان ٹیم ایک سو چون رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ ہارنے کے بعد سینٹ لوسیا میں لیڈ حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم ٹیسٹ کے دوسرے دن دو سو ستتر رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ روری برنز انتیس، جوڈنیلی بیس اورکپتان جو روٹ پندرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوز بٹلر سڑسٹھ اور بین اسٹوکس نے اناسی رنز بنا کر انگلش ٹیم کا اسکور دو سو ستتر رنز تک پہنچایا۔ میزبان بولرز کیمرروچ نے چار، الزاری جوزف، کیموپال اورشینن گبریل نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کپتان جیسن ہولڈر کی غیر موجودگی میں ویسٹ انڈیز سینتالیس اوورز میں ایک سو چون رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ نے سیریز میں پہلی مرتبہ ایک سو تئیس رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے صرف چاربیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور کر سکے۔ قائم مقام کپتان براتھ ویٹ بارہ، کیمپبل اکتالیس، ڈاروچ اڑتیس اور کیمرروچ نے سولہ رنز بنائے۔

انگلینڈ کے مارک ووڈ نے کم بیک ٹیسٹ میں اکتالیس رنز دیکر چار اور معین علی نے چھتیس رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے بغیر نقصان کے انیس رنز بنائے۔ ان کی مجموعی برتری ایک سو بیالیس رنز ہو گئی۔ دوسری اننگ میں ان کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top