تازہ ترین
خاندان میں دراڑیں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے ناکام ہونگے،مریم نواز

خاندان میں دراڑیں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے ناکام ہونگے،مریم نواز

لاہور: (17اکتوبر، 2017)ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے کہا ہے کہ خاندان میں داراڑیں ڈالنے والے ناکام ہونگے۔

سوشل میڈیامائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر آج چھ ماہ بعد اپنے چچا شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ میڈیا کی جانب سے ملاقات کو کسی اور انداز میں پیش کرنے پر حیرت ہوئی ہے۔

ملاقات کے حوالے سے انھوں نے بتایا چچا(شہباز شریف) نے بہترین انداز میں ان کی خاطر مدارت کی ان کے ساتھ دوپہرکی چائے پی ۔اس کے علاوہ اپنے بھائیوں حمزہ شہباز،سلیمان شہبازاور دیگر اہلخانہ سے اچھی گپ شپ ہوئی۔

ویڈیودیکھنےکےلیےپلے کابٹن دبائیں

اس سےقبل مریم نواز کی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے موقع پر انھوں نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو آپس کے اختلافات ختم کرکے مل کر پارٹی کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے:

مریم نواز کا مسلسل دوسرے روز بھی حلقہ این اے 120 کا دورہ

وزیراعلی پنجاب نے مریم نواز اور حمزہ کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

Comments are closed.

Scroll To Top