تازہ ترین
کابل: الیکشن کمیشن نےانتخابات کو کالعدم قرار دے دیا

کابل: الیکشن کمیشن نےانتخابات کو کالعدم قرار دے دیا

کابل: (6 دسمبر 2018) افغانستان کے صوبے ہرات کے ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ کابل میں الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دےدیا۔ دوسری جانب صوبے نمروز میں فضائی بمباری سےپانچ طالبان ہلاک، چار زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے صوبے ہرات کے ہائی وے پر ٹریفک تصادم میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں نوجوان لڑکے شامل تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پارلیمانی انتخابات کوالیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دے دیاہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کو کالعدم ایک بڑے فراڈ کے بعد قرار دیا گیا ہے۔

جبکہ افغان صوبے نمروز میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی۔ فضائی بمباری کے نتیجے میں پانچ طالبان ہلاک ، چار زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

کابل: طالبان کے حملے میں سریپل کے پولیس چیف ہلاک

کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی پر حملہ، 10افراد ہلاک، 19زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top