تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی احسان مانی پہلے دورے پر کل کراچی پہنچ رہےہیں

چیئرمین پی سی بی احسان مانی پہلے دورے پر کل کراچی پہنچ رہےہیں

لاہور: (12 نومبر 2018) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی پہلے دورے پر کل کراچی پہنچ رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ بورڈ کے سربراہ نیشنل اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ بھی کریں گے جہاں وہ اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے کنسلٹنٹ و متعلقہ حکام سے ضروری بریفننگ لیں گے۔ احسان مانی اسٹیڈیم ہی میں قائم حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق احسان مانی وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ دوران ملاقات پی ایس ایل کی تیاریوں اور کراچی میں شیڈول میچز اور فائنل کے انتظامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ احسان مانی کی کےسی سی اے کے عہدیداروں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی کی ٹیم کو مسلسل گیارہویں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

پی سی بی نے نجم سیٹھی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجوادیا

Comments are closed.

Scroll To Top