تازہ ترین
منتخب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ

منتخب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ

اسلام آباد:(08 اگست،2018) الیکشن کمیشن نے کامیاب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیٹیکل ونگ قائم کیا ہے، جو نوے روز میں انتخابی اخراجات کی چھان بین کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل ونگ نے مقررہ مدت میں تحقیقات مکمل نہ کی تفصیلات درست سمجھی جائیں گی، یاد رہے کی الیکشن قوانین کے تحت قومی اسمبلی کے اخراجات کی حد 40 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے حد 20 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔

گذشتہ روزالیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور جن حلقوں میں عدالت کی جانب سے حکم امتناع ہے ان حلقوں کے نتائج روک دیئے گئےتھے۔

 الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں اور جن حلقوں میں عدالت کی جانب سے حکم امتناع ہے ان حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔

آٹھ اگست کو سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔

بعدازاں صدر پاکستان قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔ پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانے کے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان (وزیراعظم) کا چناؤ بھی کریں گے۔

شیڈول کے مطابق 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔ بعدازاں صدر پاکستان قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔ پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانے کے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان (وزیراعظم) کا چناؤ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 15 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا

عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا

Comments are closed.

Scroll To Top