تازہ ترین
الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کانوٹیفکیشن آج جاری کرے گا

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کانوٹیفکیشن آج جاری کرے گا

اسلام آباد: (11 اگست،2018)الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کانوٹیفکیشن آج جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق کمیشن تمام کامیاب امیدواروں کانوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے اس میں کسی بھی قسم کی دانستہ تاخیر کومسترد کرتے ہوئے واضح کیاکہ الیکشن کمیشن تمام عمل قانون کے مطابق وقت پرمکمل کرے گا۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے نو آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروادیئے ہیں،جبکہ چار ارکان نے آزاد حثیت برقرار رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے 26 آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے ہیں۔ 23 آزاد اراکین نے تحریک انصاف جبکہ ایک رکن نے مسلم لیگ (ن) اور ایک نے رائے حق پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 3 امیدواروں نے آزاد حثیت کو برقرار رکھا ہے۔گذشتہ روز قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 نو منتخب آزاد اراکین کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق ملک بھرسے 53 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں میں سے 34 آزادامیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرادئے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 ارکان نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔ ساتوں آزاد اراکین قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔این اے 13 سے صالح محمد، این اے 101 سے محمد عاصم نذیر، این اے 150 سے سید فخر امام، این اے 166 سے عبدالغفار، این اے 181 سے شبیرعلی، این اے 190 سے امجد فاروق اور این اے 205 سے علی محمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

پنجاب اسمبلی سے 29 آزاد اراکین میں سے 26 نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔پنجاب اسمبلی کے 23 آزاداراکین نے تحریک انصاف جبکہ مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور پاکستان راہ حق پارٹی میں ایک ایک رکن نے شمولیت اختیار کرنے کا حلف نامہ جمع کرایا۔

خیبرپختونخواہ کے ایک آزاد رکن صوبائی اسمبلی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کرادیا۔

یہ بھی پڑھیے

چونتیس آزاد امیدواروں کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک بار پھر نوٹس جاری کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top