تازہ ترین
ایک سے زائد نشستوں پر جیتنے والے ارکان سے استعفی طلب

ایک سے زائد نشستوں پر جیتنے والے ارکان سے استعفی طلب

اسلام آباد:(11 اگست،2018) الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر جیتنے والے ارکان اسمبلی سے استعفی مانگ لیے ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق جیتنے والا رکن ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کے نام بھجوایا جائے، استعفے قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست سنبھالنے سے پہلے بھیجے جائیں، کیونکہ آئین کے مطابق جیتنے والا رکن ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔

خیال رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات 2018 میں ملک بھر کے پانچ حلقوں سے الیکشن لڑا اور پانچوں میں ہی کامیابی سیمٹی۔ ان حلقوں میں این 131 لاہور، این اے 53 اسلام آباد، این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی شامل ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کانوٹیفکیشن آج جاری کرے گا،الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق کمیشن تمام کامیاب امیدواروں کانوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے نو آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروادیئے ہیں،جبکہ چار ارکان نے آزاد حثیت برقرار رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے 26 آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے ہیں۔ 23 آزاد اراکین نے تحریک انصاف جبکہ ایک رکن نے مسلم لیگ (ن) اور ایک نے رائے حق پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 3 امیدواروں نے آزاد حثیت کو برقرار رکھا ہے۔گذشتہ روز قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 نو منتخب آزاد اراکین کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق ملک بھرسے 53 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں میں سے 34 آزادامیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرادئے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 ارکان نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔ ساتوں آزاد اراکین قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔این اے 13 سے صالح محمد، این اے 101 سے محمد عاصم نذیر، این اے 150 سے سید فخر امام، این اے 166 سے عبدالغفار، این اے 181 سے شبیرعلی، این اے 190 سے امجد فاروق اور این اے 205 سے علی محمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

پنجاب اسمبلی سے 29 آزاد اراکین میں سے 26 نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔پنجاب اسمبلی کے 23 آزاداراکین نے تحریک انصاف جبکہ مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور پاکستان راہ حق پارٹی میں ایک ایک رکن نے شمولیت اختیار کرنے کا حلف نامہ جمع کرایا۔

خیبرپختونخواہ کے ایک آزاد رکن صوبائی اسمبلی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کرادیا۔

یہ بھی پڑھیے

چونتیس آزاد امیدواروں کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع

قومی، سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس 13 اگست کو طلب

 

Comments are closed.

Scroll To Top