تازہ ترین
سینیٹ انتخابات: ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے 2، دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

سینیٹ انتخابات: ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے 2، دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد: (13 فروری 2018) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے متحدہ اور پی ایس پی کے امیدواروں سمیت دس امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے بارہ نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، بیالیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ پانچ کے مسترد ہوگئے ہیں جس کے بعد بارہ نشستوں پر انتالیس امیدوار میدان میں رہ گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے مجموعی طور پر ایک سو اکسٹھ فارم وصول کئےگئے تھے۔ 44 امیدواروں نے47 فارم جمع کروائے جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کے تمام بیس امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے گئے جبکہ ایم کیوایم اور پی ایس پی کے پانچ امیدوار مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر سکندر میندھرو ،قرت العین عینی مری ،حمیراعلوانی ،کرشنا کولہی،ندا کھوڑو ،یونس کھوڑو ،رخسانہ زبیری ،انور لال ڈین اور انتھوئی نوید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے، ٹیکنوکریٹ نشست پر تحریک انصاف کے نجیب ہارون جبکہ اقلیتی نشست پر سنجے پروانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت کے لئے سینیٹ کا اجلاس

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top