تازہ ترین
پی کے تئیس میں انتخابات کالعدم قرار

پی کے تئیس میں انتخابات کالعدم قرار

اسلام آباد: (10 اگست،2018)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے تئیس شانگلہ میں خواتین کے دس فیصد سے کم ووٹ کاسٹ کرنے پر انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے شوکت یوسف زئی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا اور عام اتنخابات 2018 کی ووٹنگ کے بعد آنے والا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 23 میں خواتین کے 10 فیصد سےکم ووٹ کاسٹ کرنے پرانتخابات کالعدم قرار دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن حلقےمیں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا، پی کے 23 سے پی ٹی آئی کے امیدوارشوکت یوسفزئی کامیاب قرار ہوئے تھے۔پی کے 23 سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار شوکت یوسفزئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ظالمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے علاقے میں انتخابات کرانا آسان نہیں ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 10 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج کردی ہے اور اس حلقے سے (ن) لیگ کے امیدوارعباد اللہ کامیاب قرار دے دیئے گئے ہیں۔ عباداللہ کے خلاف اے این پی کے امیدوار سدیدالرحمان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔یاد رہے کہ پی کے تئیس شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسفزئی سترہ ہزار تین سو ننانوے ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے،جبکہ ان کے مخالف مسلم لیگ (ن) کے امیدوارمحمد راشد خان نے پندرہ ہزار پانچ سو تنتئس ووٹ لئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے تئیس شانگلہ کے اس حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 86698 ہے لیکن پچیس جولائی کو پولنگ کے دن صرف 3505 خواتین نے ووٹ ڈالے، جو کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کسی حلقے میں مرد اور خواتین ووٹرز کی کُل تعداد میں سے اگر خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح دس فیصد سے کم ہوگی تو اس حلقے کے نتائج تسلیم نہیں کیے جائیں گے اور پولنگ کا عمل کالعدم قرار پائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگ کا شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے پر اتفاق

پشاور: نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پارلیمانی پارٹی تشکیل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top