تازہ ترین
سترہ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

سترہ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

اسلام آباد: (14 جولائی 2018)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق ملک بھر میں سترہ ہزار سات پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنز میں پنجاب اور اسلام آباد میں 5 ہزار 487 پولنگ اسٹیشنز،سندھ میں 5 ہزار 878، کے پی کے اور فاٹا میں 3 ہزار 874 پولنگ اسٹیشنز ، بلوچستان میں 1 ہزار 768 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذرائع آمدن کی تفصیلات کے حوالے سے اپنے اپنے سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائیں، سیاسی جماعتیں اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

پنجاب میں 48 ہزار 667 پولنگ اسٹیشن سندھ میں 18 ہزار 647 کے پی اور فاٹا میں 14 ہزار 655، بلوچستان میں 4 ہزار 467 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ شرکا کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں چار ہزار 834 پولنگ اسٹیشن کی بیرونی دیوار ہی نہیں ہے جبکہ 6 ہزار 942 پولنگ اسٹیشنز پر بجلی کی سہولت میسر نہیں ہے، اس کے علاوہ 7 ہزار 371 پولنگ اسٹیشنز پر پانی کی فراہمی کا نظام موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے

سرکاری اداروں میں بھرتیوں پرپابندی پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب

خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top