تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا (ن) لیگ کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا (ن) لیگ کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی ، نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں اور پارٹی مداخلت سے روکنے کے حوالے سے دائر تمام درخواستیں یکجا کر دیں ہے، اور 26 ستمبر تک (ن) لیگ کے وکیل سے جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نےمسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی، سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے اور پارٹی معامعلات میں مداخلت کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔درخواستیں پاکستان تحریک انصاف، عوامی تحریک ،رئیس عبدالواحد اورمخدوم انقلابی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخ جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں بالخصوص پارٹی معامعلات میں مداخلت سے روکا جائے۔الیکشن کمیشن نے تمام درخواستیں یکجا کردی، اس موقع پرنوازشریف کے وکیل جہانگیرخان جدون نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی جسے الیکشن کمیشن نے منظور کر تے ہوئے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھئے

تحریک انصاف نے ن لیگ کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارے جمع کرادیئے

 

Comments are closed.

Scroll To Top