تازہ ترین
ایکنک اجلاس: متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ایکنک اجلاس: متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد :(10مئی2017)قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کونسل نے نارنگ منڈی تا نارووال، لاہور سیالکوٹ موٹروے چار رویہ لنک روڈ اور گوادر میں ایکسپریس وے کی تعمیر کی منظوری دےدی ہے۔

ایکنک کا اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں چودہ ارب اکتیس کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے کے عالمی بنک کی فنڈنگ کے ” مالیاتی انکلوژن” اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔

اجلاس میں لاہورسیالکوٹ چار رویہ موٹروے کے نارنگ منڈی تا نارووال چار رویہ تہتر اعشاریہ تین پانچ کلومیٹر طویل لنک روڈ کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔ منصوبے پر چودہ ارب اٹھارہ کروڑ اٹھانوے لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top