تازہ ترین
وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جاری

وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جاری

اسلام آباد: (29 اگست 2017) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں گلگت بلتستان کو گندم پرسبسڈی دینےکی منظوری دی جائےگی ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی دینے کی منظوری دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ موجودہ گیس فیلڈر سے گیس نکالنے اور تقسیم کا فارمولا زیر غور آئے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مکوڑی فیلڈ سے گیس کی ایلوکیشن کا معاملہ زیر غور آئے گا،اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات پر آئل کمپنیوں ، ڈیلرز کے مارجن کی جائزہ رپورٹ بھی کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں صوبوں میں جاری توانائی کے منصوبوں کاجائزہ بھی لیاجائےگا، صوفیافیلڈ سے گیس کی فراہمی کا معاملہ منظوری کےلئے زیرغور آئے گااور ایل پی جی ایئرمکس پروجیکٹس زیرغور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے

وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ نے کراچی، حیدرآباد کیلئے پیکیج کی توثیق کردی

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top