تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب کو پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کا حکم

الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب کو پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کا حکم

لاہور:(14 ستمبر 2017) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اےایک سوبیس میں کسی بھی سیاسی جماعت کوجلسہ اورجلوس نکالنےکی اجازت نہیں ہے،چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب اس سلسلے میں اپنی ذمے داریاں پوری کریں ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے120میں انتخابی دنگل کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120 میں آج سیاسی جماعتوں کے جلسے رکوانے کیلئے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔ ضابطہ اخلاق سے متعلق مراسلہ این اے 120 کے ریٹرننگ افسر محمد شاہد کی جانب سے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو ارسال کیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ میڈیا کے ذریعے نوٹس میں آیا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں آج حلقے میں جلسے کر رہی ہیں، این اے120کی حدود میں ریلی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ریٹرننگ افسر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ انتظامیہ حلقے میں اس طرح کی سیاسی سرگرمیاں اور جلسے رکوائے۔

دوسری جانب آج پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں چیئرنگ کراس سے داتادربار تک ریلی نکال رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں پرالیکشن کمیشن کےخط کااطلاق نہیں ہوتا، آج چیئرمین پی ٹی آئی شیڈول کےمطابق داتادربارپرحاضری دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن کوحلقے میں روزانہ نکلنےوالی مریم نوازکی ریلی نظرنہیں آتی،متنازعہ الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کےلیےمختلف معیارمقررکررکھے ہیں۔دوسری جانب پا کستان پیپلز پارٹی این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آج مزنگ چوک میں جلسہ کرے گی، جلسہ رات آٹھ بجے منعقد کیا جائے گا، جس سے قمر الزمان کائرہ ،نیئر بخاری ،ندیم افضل چن ،چوہدری منظور ،فیصل میر سمیت دیگر خطاب کریں گے ۔

یہ بھی پڑھئے

این اے 120: پیپلز پارٹی آج مزنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

این اے 120:عمران خان آج ریلی کی قیادت کریں گے

 

Comments are closed.

Scroll To Top