تازہ ترین
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں5.3 شدت کا زلزلہ

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں5.3 شدت کا زلزلہ

پشاور:(14 دسمبر 2018)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 113 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلےکے جھٹکے کے پی کے علاقے بونیر، ملاکنڈ، سوات ، بٹگرام اور صوابی میں بھی محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاوراور چارسدہ میں 5.1شدت کےزلزلے کے جھٹکے

ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Comments are closed.

Scroll To Top