تازہ ترین
دبئی ٹیسٹ: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیئے 462 رنزکا ہدف

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیئے 462 رنزکا ہدف

دبئی: (10 اکتوبر 2018) پاکستان نے دبئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے چارسوباسٹھ رنز کاہدف دیدیا۔ کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کی دوسری اننگ چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سواکیاسی رنز پرڈیکلیئرڈ کردی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز تین وکٹوں کے نقصان پرپینتالیس رنزسے کیا اور چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سواکیاسی رنز پراننگ ڈیکلیئرڈ کردی۔ پاکستان نے پہلی اننگ میں چارسوبیاسی رنز بنائے تھے جبکہ مہمان آسٹریلوی ٹیم دوسودورنزپرآؤٹ ہو گئی تھی۔

سرفراز الیون نے پہلی اننگ میں دوسواسی رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو فالو آن کرانے کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کافیصلہ کیا تھا۔ اوپنر محمد حفیظ سترہ، بلال آصف صفر اور اظہرعلی چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ناٹ آؤٹ امام الحق کوصبح پہلی اننگ کے سنچری میکرحارث سہیل نے جوائن کیا۔

ہالینڈ نےامام الحق کو اڑتالیس رنز پر اپنی ہی گیند پرکیچ کرکے دن کی پہلی کامیابی حاصل کی۔ لبوشا نے کی گیند پر حارث انتالیس رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ لنچ کے بعد اسد شفیق اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ بابراعظم اٹھائیس رنز پر ناٹ آؤٹ  رہے۔ اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیے

دبئی ٹیسٹ: دوسری اننگ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

دبئی ٹیسٹ، پاکستان آج اپنی دوسری اننگز 45 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرے گا

Comments are closed.

Scroll To Top