تازہ ترین
دبئی ٹیسٹ، پاکستان آج اپنی دوسری اننگز 45 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرے گا

دبئی ٹیسٹ، پاکستان آج اپنی دوسری اننگز 45 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرے گا

دبئی: (10 اکتوبر 2018) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج چوتھے دن کا کھیل ہو گا۔ پاکستان اپنی دوسری اننگز پینتالیس رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کرے گا۔پاکستان کو کینگروز پر تین سو پچیس رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم دو سو دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی۔ جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانےکا فیصلہ کیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز تیس رنز بغیر کسی نقصان سے کیا۔ اوپنر ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پہلی وکٹ پر ایک سو بیالیس رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ آسٹریلوی اوپنرز کے سوا کوئی بلے باز نمایاں بیٹنگ نہ کرسکا اور پوری ٹیم دو سو دو رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کو کینگروز پر دو سو اسی رنز کی سبقت بھی حاصل ہوگئی۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایرون فنچ باسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ سب سے زیادہ پچیاسی رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بلال آصف نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد عباس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا۔ تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے تین وکٹ پر پینتالیس رنز بنالئے تھے۔ محمد حفیظ سترہ، بلال آصف صفر اور اظہر علی چار رنز بناکر پولیئن لوٹ گئے۔ امام الحق تئیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے جان ہالینڈ نے دو اور نیتھن لیؤن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

دبئی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم 482 پر آؤٹ، آسٹریلیا کے بغیر کسی نقصان پر 30 رنز

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top