تازہ ترین
دبئی: پہلے ٹیسٹ کا آخری روز، آسٹریلیا 136 رنز, 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کریگا

دبئی: پہلے ٹیسٹ کا آخری روز، آسٹریلیا 136 رنز, 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کریگا

دبئی:(10 اگست 2018) دبئی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کو جیت کے لیئے 326 رنز درکار جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ قومی ٹیم کے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سرفراز الیون نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز ڈکلئیر کی تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے کل کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے تھے۔محمد عباس نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے تیسویں اوور میں پہلے ایرون فنچ کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر شان مارش کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ایرون فنچ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شان مارش اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔محمد عباس نے اپنے اگلے اوور میں مچل مارش کو بھی صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے بعد عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو عثمان خواجہ 50 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے مزید 326 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق اور حارث سہیل نے چوتھے روز کھیل شروع کیا تو امام الحق 23 اور حارث سہیل صفر رنز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 110 تک پہنچا تو امام الحق 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے حارث سہیل 39 رنز بناسکے۔ کھانے کے وقت تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، وقفے کے بعد اسد شفیق 181 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کردی۔ بابراعظم 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اس طرح قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جون ہولاند نے 3، نیتھن لیون اور لیبسچگنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز شروع کی تاہم دن کے اختتام پر پاکستان نے صرف 45 رنز پر 3 وکٹیں گنوائیں۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد حفیظ اور حارث سہیل کی سنچریوں کی بدولت 482 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیئے 462 رنزکا ہدف

دبئی ٹیسٹ، پاکستان آج اپنی دوسری اننگز 45 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرے گا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top