تازہ ترین
عامر خان کی فلم سے متاثر ہوکر دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین کیک تیار کرلیا گیا

عامر خان کی فلم سے متاثر ہوکر دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین کیک تیار کرلیا گیا

ابوظہبی: (16 اگست 2017) دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین کیک تیار کرلیا گیا۔ کیک کو عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ کیک کی مالیت 25 لاکھ روپے ہے۔

دبئی کی معروف ’’براڈ وے بیکری‘‘ کے ماہر بیکرز میں دنیا کا مہنگا ترین کیک تیار کیا ہے جس کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے۔ دنیا کے اس مہنگے ترین کیک کو 6 بیکرز نے تقریباً 4 ہفتوں کی محنت سے تیار کیا ہے۔ اس کیک کو عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

اس کیک کی تیاری میں شوگر فونڈنٹ، چاکلیٹ اسپنج، گناچے، بیلجین چاکلیٹ، کھانے والا سونا اور میدہ کا استعمال کیا گیا ہے جسے تقریباً 240 مہما نو ں کو پیش کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈونیشیا: ماہر شیفس نے 5 لاکھ ڈالرز کا ڈزنی تھیم کیک تیار کرلیا

نیویارک: سالگرہ کے کیک پر 72 ہزار 585 موم بتیاں جلانے کا ریکارڈ

 

Comments are closed.

Scroll To Top