تازہ ترین
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

اسلام آباد:(9ستمبر،2017) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے 8000 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی حالیہ تجاویز وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائے گی۔

ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی پرائس کنٹرول کمیٹی کی23ویں میٹنگ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کلب ففٹی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈریپ کی پرائس کنٹرول کمیٹی نے شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.08 فیصد جبکہ نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.91 فیصد اور کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 4.16 فیصد اضافہ کی تجویز دی ہے۔

تمام ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائے گی۔ جس کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ قیمتوں میں اضافہ کی حتمی منظوری دے گی۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں ادویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی جو پیٹیشن دائر کی ہے اس کے جواب میں عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے مطابق پرائس پالیسی کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔

ڈریپ نے ہیپاٹائٹس کی دوا ڈیکلا سوفو کی درآمد کے لیے بھی سولہ کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے، جب کہ ڈیکلا سوفو کی قیمت فی پیکٹ 29 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں گردوں کی پیوندکاری شروع کرنے کا فیصلہ

صحت کے تمام منصوبوں کو وزارت قومی صحت کے زیر نگرانی دینے کی سفارش

Comments are closed.

Scroll To Top