تازہ ترین
ڈاکٹر عافیہ کی بہن سے آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی، شاہ محمود قریشی

ڈاکٹر عافیہ کی بہن سے آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی، شاہ محمود قریشی

ملتان: (08 نومبر 2018) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن سے آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی۔ مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہے۔ مذاکرات کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کا دورہ بہت مفید رہا۔ پاک چین مشترکہ اعلامیہ کے بعد قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں رہی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا  کہ اعلامیے میں پاکستان اور چین کے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا گیا ہے۔ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں۔ سی پیک کے اگلے مرحلے پر چینی حکام سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق حکومت نے سی پیک کے ذریعے اورنج ٹرین کو ترجیح دی۔ شنگھائی ایکسپو میں 130 ممالک شریک تھے۔ وقت کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات اچھے ہوں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی کارشتہ ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان بھی دورہ چین میں میرے ساتھ تھے اور ان کارویہ مثبت تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے گفتگو کیلئے تیار تھے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں۔ بھارت میں مئی 2019ء کے انتخابات تک مذاکرات کی امید نہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے ہر اکائی کی حمایت درکار ہے۔ آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت کسی پارٹی کے پاس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو موجودہ نہج پر پہنچانے والوں کا تعاقب کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

ازبک وزیرخارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top