تازہ ترین
شمالی کوریا روس کی مدد سے تیل اور دیگر سامان خرید رہاہے، ٹرمپ

شمالی کوریا روس کی مدد سے تیل اور دیگر سامان خرید رہاہے، ٹرمپ

واشنگٹن: (18 جنوری 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا روس کی مدد سے تیل اور دیگر سامان خرید رہاہے۔ پیانگ یانگ پر اقتصادی پابندیوں سے متعلق چین کا کردار مثبت ہے۔

واشنگٹن کے اوول آف میں برطانوی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا۔ شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیوں کے اطلاق میں روس مدد نہیں کررہا بلکہ پیانگ یانگ کو چوری چھپی تیل اور دیگر سامان کی خریداری میں مدد کر رہا ہے۔ ایک سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ روس کی مدد کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے مذاکرات سود مند رہیں گے۔

ایک سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا چین نے شمالی کوریا کو تیل اور کوئلے کی فروخت روک کر اچھا اقدام کیا لیکن روس شمالی کوریا کی مدد کرکے چین اور اقوام متحدہ کے دیگر ارکان کی کوششوں ناکام بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی صدرٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ مکمل

انتخابات میں روسی مداخلت:جیوری کا ٹرمپ کے ساتھی بینن کو گواہی دینے کا حکم

 

Comments are closed.

Scroll To Top