تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ، میکسیکو سرحد کا دورہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ، میکسیکو سرحد کا دورہ

واشنگٹن:(11 جنوری 2019) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لئے ڈیموکریٹس سے دلائل جیت رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شیڈول کے مطابق امریکا میکسیکو سرحد پر پہنچے، جہاں انہوں نے سرحدی محافظوں سے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

سرحدی محافظوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مشکل دن جلد ختم ہونے والے ہیں، عنقریب سرحد پر دیوار بنائیں گے،ٹرمپ نے کہاکہ دیوار کی رقم میکسیکو کی حکومت چیک کی صورت میں نہیں دے گی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی باڑ بننے سیکیورٹی کےمد میں کروڑوں ڈالر بچیں گے، جبکہ تارکین وطن کی آمد بند ہوگی، اور ملک کے اندر منشیات آنا بند ہوجائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top