تازہ ترین
واشنگٹن: سعودی عرب کے ولی عہد سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، امریکی صدر

واشنگٹن: سعودی عرب کے ولی عہد سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، امریکی صدر

واشنگٹن: (23 اکتوبر 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اس کی سعودی عرب کے ولی عہد سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔ امریکا کے وزیر خزانہ اسٹیون منوشن نے شہزادہ محمد سے ملاقات کی۔

عرب ٹی وی کے مطابق انتخابی مہم سے واشنگٹن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد سلمان سے خشوگی قتل کی تحقیقات، دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری فورم اور اسٹریٹجک تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام ترکی میں موجود ہیں۔ وزیر خزانہ ریاض میں موجود ہیں۔ یہ لوگ آج یا کل واپس آجائیں گے اور ملکر کر کوئی فیصلہ کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا سعودی عرب کو ایک مہینہ نہیں دیں گے بلکہ جلد کوئی فیصلہ کریں گے۔ اس سے پہلے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوشن دارالحکومت ریاض پہنچے اور شہزاد محمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہزادہ محمد نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب میں ڈیووس ان ڈیزرٹ کے عنوان سے دو رزہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس آج ہوگی۔ صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس،ایپل اور دیگر کمپنیوں کے سی ای اوز نے کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔ یورپی کمپنیاں بھی کانفرنس کا بائیکاٹ کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادہ محمد بن سلمان کا جمال خشوگی کے بیٹے کو فون

صحافی جمال خشوگی کے قتل کی وضاحت ضروری ہے،امریکی وترک صدور میں اتفاق

Comments are closed.

Scroll To Top