تازہ ترین
گزشتہ ہفتے اشیاء کی قیمتوں میں3 فیصد تک اضافہ، ادارہ شماریات

گزشتہ ہفتے اشیاء کی قیمتوں میں3 فیصد تک اضافہ، ادارہ شماریات

اسلام آباد (13جنوری، 2018)مسابقتی کمیشن کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد مرغی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہےتاہم دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتے میں اشیاء کی قیمتوں میں3 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں لہسن،دال مونگ، دال چنا، دال مسور، چاول، گوشت، گھی، سرخ مرچ اور آٹا مہنگے ہوئے ہیں۔ اس دوران10 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں 5فیصد تک کمی بھی ہوئی۔ان میں مرغی ہے جس کی فی کلو اوسطا قیمت 5روپے کمی کے ساتھ 184 روپے ہوگئی ہے۔ مرغی کی قیمتوں میں کمی مسابقتی کمیشن کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جن دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں ٹماٹر، آلو، انڈے، پیاز، مرغی، دال ماش، چینی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ادارہ شماریات کے اعداد وشمار جاری،دس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،بارہ میں کمی

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top