تازہ ترین
امریکا ہمارے مثبت کردار کی وجہ سے سپر پاور بنا، میجر جنرل آصف غفور

امریکا ہمارے مثبت کردار کی وجہ سے سپر پاور بنا، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: (28 مارچ 2018) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خطے کے امن کیلئے پاکستان کا کردار مثبت ہے۔ امریکا سپر پاور ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن امریکا ہمارے مثبت کردار کی وجہ سے دنیا میں سپر پاور بنا۔

پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو مثبت انداز سے دیکھنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو شک کی نگاہ سے دیکھا گیا تو پاکستان کی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور غیر مستحکم پاکستان بھارت کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب سے پہلا چیلنج سی پیک ہے، جو پاکستان کو امن کی طرف جاتا دیکھنا نہیں چاہتے وہ اس چیز کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں جو ان کے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور وہ رکاوٹ خفیہ ادارے اور سیکیورٹی فورسز ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، پچھلے دنوں آرمی چیف تربت گئے، وہاں قیام بھی کیا جہاں کھلے میدان میں ایک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 ہزار شہری رات گئے شریک رہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ وہاں امن و امان میں بہتری آئی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کراچی امن کی طرف لوٹ رہا ہے، 2017 میں کراچی میں 70 نوگو ایریاز تھے لیکن اب نہیں ہے اور آج کے کراچی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا کوئی تصور نہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top