تازہ ترین
پاکستان کو افغانستان میں اپنی پرانی پالیسی ترک کرنا ہو گی، ہنری انشر

پاکستان کو افغانستان میں اپنی پرانی پالیسی ترک کرنا ہو گی، ہنری انشر

واشنگٹن: (18 اکتوبر 2018) امریکہ کے قائم قام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو دو طرفہ تعلقات بہتر کرنے کے لئے افغانستان کے حوالے سے اپنی پرانی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ امریکا کے ساتھ ہم آہنگ پالیسی خود پاکستان کے لیئے مفید ثابت ہو گی۔

واشنگٹن میں ہونے والی  ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ہنری انشر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہم آہنگ نئی پالیسی خود پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں ہم نے پاکستان کی جانب سے کچھ اقدامات ہوتے ہوئے دیکھے ہیں، تاہم فیصلہ کن اقدامات نہیں دیکھے کہ دہشت گرد پاکستانی زمین استعمال نہیں کرسکیں گے۔ہنری انشر نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے پاس دوطرفہ تعلقات بہتر کرنے اور امن کا پارٹنر بننے کا موقع ہے اور تعلقات کی بہتری اور پارٹنر بننے سے دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بہتر ہو گی، مگر اس کے لئے اسلام آباد کو اپنی پرانی افغان پالسی بدلنی ہوگی۔امریکا کے قائم مقام نائب معاون وزیر خارجہ ہنری انشر کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر پاکستان نتیجہ نہیں دے سکتا مگر تعمیری کردار ضرور ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ معاشی اور سیاسی طور پر پاکستان خطے میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے، مگر اس کی پالیسیوں سے خطےمیں عدم استحکام ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی پادری کی رہائی: امریکا نے ترکی پر پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ایردوان سے ملاقات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top