تازہ ترین
عظیم قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

عظیم قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : (06 ستمبر 2018) یوم دفاع و شہدا پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہم ایک عظیم قوم ہیں اور عظیم قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے دن پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ آج دفاع اور شہدا کا دن ہے، آئیے اپنے شہدا کے گھروں کو جائیں، شہدا کو اورعظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک کے لیے دی گئی عظیم قربانی پر ان کا شکریہ اداکریں۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات 8 بجے جی ایچ کیو میں ہوگی، جس میں تینوں سروسز چیفس سمیت، وزیراعظم ،وفاقی وزرا،اراکین پارلیمنٹ، سول ملٹری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندو سمیت غیر ملکی سفرا شریک ہونگے، اس کے علاوہ ملک کے نامور فنکاروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس سے قبل یوم دفاع کے حوالے سے مزار اقبال پر پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میجر جنرل محمد عامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

ادھر میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف کے مزار پر بھی پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، میجر جنرل شاہد نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔

یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کے گارڈز نے مزار قائد پر فرائض سنبھالے، تقریب کے مہمان خصوصی ائر وائس مارشل ندیم صابر نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، ایئر وائس مارشل ندیم صابر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

یوم دفاع کے موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کور کمانڈر کراچی کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی، وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ اور کور کمانڈر کی یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،اس موقع پر اسکول کی بچوں کی جانب سے فلوٹس پر ٹیبلو پیش کیا۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

پشاور میں بھی یوم دفاع کی مرکزی تقریب کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں ہوئی، جس میں کور کمانڈر پشاور نذیر احمد بٹ نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں پاک فوج کے افسران اُن کے خاندان کے علاوہ شہریوں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان آرمی ایوی ایشن سمیت پاک فضائیہ کے اسٹالز میں فوجی سازو سامان نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

یوم دفاع کی تقریب اس مرکزی تقریب میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کی جانب سے شاندار فلائی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں آرمی کے شاہین ہوائی جہازوں نے حصہ لیا۔ جبکہ آرمی کے جوانوں نے پیرا شوٹ کے ذریعے دس ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ بھی کیا تو شرکا کے دل دہل گئے، یوم دفاع تقریب میں نیزہ بازی کے شاندار مظاہرے کے علاوہ روائتی خٹک چترالی اور سندھی ڈانس بھی پیش کیا گیا جس سے اس تقریب کو چار چاند لگ گئے۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

دیگر شہروں کی طرح لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں پاک فوج کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،تقریب میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے شاندار مظاہرے نے شہریوں کے دل جیتے،تقریب میں تمام صوبوں کے ثقافتی رنگوں سے مزین لباس زیب تن کرکے بچوں نے ملی نغمے پیش کئیے۔

یہ بھی پڑھیے

یوم دفاع پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا شہداء کو خراجِ تحسین

یوم دفاع پر سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

 

 

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top