تازہ ترین
سی این جی کی قیمتوں میں کمی ہونے والی ہے، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن

سی این جی کی قیمتوں میں کمی ہونے والی ہے، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن

اسلام آباد:(07ستمبر،2017) چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ درآمدی گیس کی قیمت چند روز میں کم ہو رہی ہے جس سے سی این جی کی قیمت اور صنعتی اور زرعی پیداواری لاگت کم ہو جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ نومبر میں نیا ٹرمینل آپریشنل ہو جائے گا جس سے گیس کی درامد بڑھ جائے گی اور اسکی ترسیل کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی توانائی سمیت معیشت کے تمام شعبوں کو مستحکم کرنے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں جسکے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ایل این جی کی قیمت میں کمی سے ابتدائی طور پر فرٹیلائیزر، ٹیکسٹائل، سی این جی اور جنرل انڈسٹری کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

امریکا میں پاکستان بینک پر بھاری بھرکم جرمانہ،بینک نے برانچ بند کردی

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی

Comments are closed.

Scroll To Top