تازہ ترین
معروف اداکار، ڈرامہ نگار  کمال رضوی کی  تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

معروف اداکار، ڈرامہ نگار کمال رضوی کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک:(17 دسمبر 2018) معروف اداکار، ڈرامہ نگار کمال رضوی کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں تھیٹر و ٹیلی ویژن ڈراموں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار ، ڈرامہ نگار اور ڈائریکٹر کمال احمد رضوی نے مشہور ڈرامہ سیریل “ا لف ن” سے زبر دست شہرت حاصل ہوئی ۔جس میں انہوں نے الن کا کردار نبھایا اور لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیتے ۔

یہ ڈرامہ پاکستا ن ٹیلی ویژن سے مختلف ادوار میں چار بار ٹیلی کاسٹ ہوا۔کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 ء میں بھارتی صوبہ بہار کے قصبہ گیا میں پیدا ہوئے۔ 1951ء میں بھارت سے لاہور اور پھر کراچی منتقل ہو گئے اور یہاں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ 1958ء میں 19 سال کی عمر تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی 60سالہ فنی زندگی میں یاد گار ڈراموں سے اپنی پہچان بنائی۔کمال احمد رضوی نے لاہور ٹی وی سے ڈرامہ سیریل الف ن کا آغاز کیا ۔انہوں نے 20سے زائد ڈرامے تحریر اور خود ہی ان کو ڈائریکٹ بھی کیااور اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ان کے مشہور ڈرراموں میں “چور مچائے شور”،میرا ہمدم میرا دوست ، آدھی بات ، صاحب بی بی غلام قابل ذکر ہیں۔

معروف اداکار کمال احمد رضوی بچوں کے مشہور رسالے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ شمع اور آئینہ نامی رسالوں کے بھی ایڈیٹر رہے۔انہوںنے ریڈیواور اسٹیج پر بھی کردار نگاری کی،ڈراما شیطان میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

کمال احمد رضوی 17 دسمبر2015ء کو 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

معروف نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 برس بیت گئے

شہرہ آفاق قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 18 سال بیت گئے

Comments are closed.

Scroll To Top