تازہ ترین
وزیراعظم نے ملتان شجاع آباد موٹر وے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے ملتان شجاع آباد موٹر وے کا افتتاح کردیا

شجاع آباد: (26 مئی 2018)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کوغیرمستحکم کرنے کے لیے دھرنے دیئے گئے اور عدالتوں میں گھیسٹا گیا لیکن آج پورے پاکستان میں کہیں بھی جائیں آپ کو مسلم لیگ (ن) کے کام نظرآئیں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

Posted by Abbtakk on Saturday, May 26, 2018

تفصیلات کے مطابق ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو کے ملتان شجاع آباد سیکشن کے مکمل ہونے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا موجودہ حکومت نے جو وعدے کیے ان سے بڑھ کا کام کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود بھی کام کر کے دکھایا، کئی برسوں کے منصوبے بھی موجودہ حکومت نے مکمل کیے۔

انہوں نے کہا کسی بھی علاقے میں جائیں مسلم لیگ (ن) کے مکمل منصوبے نظر آئیں گے، کروڑوں کے نہیں اربوں کے منصوبے ہر علاقے میں نظر آئیں گے، گزشتہ حکومتوں کے پاس بھی پسیے تھے مگر ان کا کام نظر نہیں آتا۔وزیراعظم کا کہنا تھا مشرف نے دس سال بجلی کا کوئی کارخانہ نہیں لگایا، صرف دو چار منصوبے شروع کیے مگر ایک بھی مکمل نہ کر پایا، زرداری نے منصوبے شروع ہی نہیں کیے مکمل کرنا تو دور کی بات ہے۔

انہوں نے کہا اس وقت دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم پیسہ پنجاب کو ملتا ہے، مگر کسی شہر میں چلے جائیں، پنجاب کے شہر بدلتے نظر آئیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کو گرانے کی بہت کوششیں کی گئیں، دھرنے دیئے گئے اور عدالتوں میں بھی گھسیٹا گیا۔

دوسری جانب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق تین سو چورانوے کلومیٹر طویل ملتان سکھر موٹر وے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت دو سو چورانوے ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے اور یہ گیارہ سو چھپن کلومیٹر طویل کراچی لاہور موٹر وے کاحصہ ہے۔

موٹروے پرکام کاآغازدو ہزار سولہ میں ہواتھا جودو ہزار انیس میں مکمل ہونا ہے،یہ چھ رویہ موٹروے ہے جوسکھرسے شروع ہوگی اورگھوٹکی ،رحیم یارخان،صادق آباد اور بہاولپور سے گزرنے کے بعد ملتان تک جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

فاٹا اصلاحات بل کے نتائج پاکستان کیلئے مثبت ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فاٹا انضمام کے بل پر اتفاق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top