تازہ ترین
پیرس میں قومی ایئر لائن کے عملے سے منشیات برآمد

پیرس میں قومی ایئر لائن کے عملے سے منشیات برآمد

کرا چی: (10 مارچ 2018)قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ کو پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 کے فضائی میزبان کو فرینچ کسٹمز نے حراست میں لے لیا ہے۔ فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار سے منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملزم تنویر گلزار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ الزام صحیح ثابت ہونے پر تنویر گلزار کو نوکری سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے تاہم اسلام آباد سے پیرس جانے والی فلائٹ کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی آئی اے کے طیارے سے تیل بھرنے والی گاڑی ٹکرا گئی

ٹورنٹو ایئرپورٹ: پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا

Comments are closed.

Scroll To Top