تازہ ترین
توہین عدالت کیس: عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری

توہین عدالت کیس: عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: (10اگست، 2017) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا توہین عدالت کیس کا سننا بھی ہمارے دائرہ اختیار میں ہے۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ عمران خان 23 اگست تک اظہار وجوہ کے نوٹس پر جواب دائر کریں۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کےدائرہ اختیار پرکیس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادی جس میں الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر اپنے دائراختیار کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد کردی، فیصلے میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت پرکارروائی کرنے کا اختیار ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کوتوہین عدالت کاشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے توہین عدالت کیس کی سماعت تئیس اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں عمران خان نےالیکشن کمیشن کے توہین عدالت کےدائرہ اختیار کوچیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس پر ای سی پی نے کمیشن کے خلاف عمران خان کے برے ریمارکس پر پی ٹی آئی چیئرمین کو 24 جنوری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

اس سے قبل 25 جولائی کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی جانب سے دائرہ اختیار پر اٹھائے گئے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن عمران خان توہین عدالت کیس کا فیصلہ 10 اگست کو سنائے گا

توہین عدالت کیس، دانیال عزیز نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top