تازہ ترین
ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کرے،خورشید شاہ

ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کرے،خورشید شاہ

اسلام آباد: (14 ستمبر 2017) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے لئے ایسا نام دینا چاہتے ہیں، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو،وہ صرف کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کرے۔

قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے دن سے ہی موجودہ چیئرمین نیب متنازع رہے ہیں ۔ نئے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے ۔ حکومت کو نئے چیئرمین نیب کے لئے جلد نام دیں گے ۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لئے ایسا نام دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہو گا ، ہم چاہتے ہیں کہ نئے چیئرمین کا ماضی صاف ہو ایسی تقرری ہو جس سے کسی پر کوئی آنچ نہ آے ۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کرے ،اس سلسلے میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے، ساتھ ہی اپوزیشن لیڈر نے اعتراف کیا کہ چیئرمین نیب کے لئے متفقہ امیدوارکا نام ایک مشکل کام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کی ملاقات میں نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کی ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا تھا،ملاقات میں وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو یقین دلایا تھا کہ حکومت نئے چیئرمین نیب کے تقرر میں تمام قانونی تقاضے پورے کرےگی۔

یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری رواں سال کے آخر تک اپنے عہدے سے ریٹائرہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

ٹرمپ کی افغان پالیسی ناکام ہوگی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top