تازہ ترین
چین سےٹریڈ ایگریمنٹ کی مدت معیاد بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے، پرویز ملک

چین سےٹریڈ ایگریمنٹ کی مدت معیاد بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے، پرویز ملک

لاہور:(9ستمبر،2017)وفاقی وزیر صنعت و تجارت پرویز ملک کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی مدت معیاد کو بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

لاہور میں فاقی وزیرپرویزملک نے 3روزہ الیکٹریکل اور مکینیکل اشیاء کی ایکسپو 2017 کا افتتاح کیا.اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ چینی تاجروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیرکا کہناتھا کہ پاک چین دوستی سے ملک میں ترقی کی راہیں ھموار ہوں گی۔

الیکٹریکل اور مکینیکل اشیاء کی ایکسپو میں چائنیز برانڈ کے100 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور کم قیمت کے باعث اسٹالزکاروباری افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ایکسپو 2017کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے چین کی جدید ٹیکنالوجی،بیس پراڈکٹس کے متعلق معلومات اور ان کمپنیوں کو پاکستان کے کاروباری طبقے تک رسائی میں مدد ملے گی

پاک چین الیکٹریکل اور مکینیکل ایکسپو میں چینی اور پاکستانی زبان کے فرق کو ختم کرنے کے لیے 100 مترجمین کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی سماجی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی

رواں مالی سال بجلی کے منصوبوں کیلئے اب تک کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا

Comments are closed.

Scroll To Top