تازہ ترین
پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں بے نقاب ہوگئیں ، آرمی چیف

پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں بے نقاب ہوگئیں ، آرمی چیف

راولپنڈی: (24ستمبر،2017)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں بے نقاب ہوگئیں جبکہ پرعزم قوم ان سازشوں کو بے شکست دیکر ہی دم لے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہرقیمت پر مادروطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔

آرمی چیف کا کہناتھا کہ ہر قسم کی قربانی دیکر ملک کا تحفظ یقینی بنائینگےجبکہ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں بے نقاب ہوگئیں ہیں ،پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والے ایجنسیاں اپنے ایجنڈے میں ناکام رہیں گی، قوم اپنے بلند حوصلے اور جذبے سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائینگے۔

انھوں نے ملکی دفاع کے لیے جام شہادت نوش کرنے والوں کو بھی سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

آرمی چیف نے چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

عالمی قوتیں سلامتی سے متعلق پاکستان کے تحفظات کو سمجھیں: آرمی چیف

Comments are closed.

Scroll To Top