تازہ ترین
شہید مقبول بٹ کی برسی: مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

شہید مقبول بٹ کی برسی: مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سرینگر (11فروری، 2018) شہید حریت رہنما مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر پورے مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

اس موقع پر سری نگر میں اقوام متحدہ کےسنوور کے مقام پر واقع آفس تک مارچ بھی کیاجائے گا۔ہڑتال تحریک مزاحمت کشمیر کے رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے کی گئی ہے۔

ہڑتال کامقصد بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ شہیدکشمیری رہنماؤں مقبول بٹ اور افضل گورو کے جسد خاکی ان کے خاندانوں کو حوالے کرےجنھیں پھانسی کے بعد بھارتی  حکومت نے جیلوں میں ہی مدفون کیا ہواہے۔

واضح رہے بھارت نے جدوجہد آزادی کے سینئر رہنما مقبول بٹ کو11فروری 1984میں دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی تھی اور ان کی لاش ورثاء کو دینے کے بجائے وہی جیل میں ہی دفن کردی گئی تھی۔افضل گورو بھی پھانسی کے بعد جیل کے اندر ہی دفن ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

مقبوضہ کشمیر اسمبلی بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

 

سرینگر: حریت رہنما افضل گورو کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی

Comments are closed.

Scroll To Top