تازہ ترین
کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم شو ڈوگز کا دلچسپ ٹریلر ریلیز

کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم شو ڈوگز کا دلچسپ ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ: (14 جنوری 2018) کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم شو ڈوگز کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ اداکار وِل آرنیٹ نمایاں کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم اپریل میں بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

کہانی گھومتی ہے سراغ رساں کتے میکس اور اس کے جاسوس مالک فرینک کی جنہیں ملتا ہے ایک گمشدہ پانڈا کو ڈھونڈنے کا نیا ٹاسک۔ خبر ملتی ہے فرینک اور میکس کو کہ چوروں کا گروہ ڈاگ شو کی آڑ میں کررہا ہے جانوروں کی اسمگلنگ کا مکروہ دھندا۔ جسے بے نقاب کرنے کیلئے میکس کو بھی بننا پڑتا ہے اس شو کا حصہ۔

فلم میں میکس ڈوگی کے کردار پر پس پردہ آواز دی ہے لیوڈاکرس نے، فرینک کے نمایاں کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں ہالی وڈ ہیرو ول ارنیٹ۔ کامیڈی سے بھرپور ایڈونچر مووی شو ڈوگز چھ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی جھنڈا پہن کر ایوارڈ وصول کرنے پرفخرہے، مومنہ مستحسن

امریکی صدورکےگرد گھومتی ہالی وڈ فلم دی پوسٹ کا یورپیئن پریمیئر

 

Comments are closed.

Scroll To Top