تازہ ترین
ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار

اسلام آباد: (19 دسمبر 2018) ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ یخ بستہ ہواؤں کے باعث بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے جبکہ پنجاب دھند لپیٹ میں ہے۔

ملک بھر میں سردی کا راج۔ پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے۔ بالائی علاقوں میں پارے نے نقطہ انجماد سے نیچے نہ آنے کی قسم کھالی۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ، گوپس منفی سات، کوئٹہ، استور میں منفی چھ، ہنزہ میں منفی پانچ، قلات اور کالام میں پارہ منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شہر اقتدار میں پارہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پارہ نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔

پنجاب میں آج بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔ سیالکوٹ، لاہور سمیت دیگر شہر دھند کی لپیٹ میں رہے۔ قومی شاہراؤں پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز ملک میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری

Comments are closed.

Scroll To Top